پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی شہید، اسرائیل کا دعویٰ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 16 جون، 2025

پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی شہید، اسرائیل کا دعویٰ

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل کاظمی کو ان کے نائب حسن محقق سمیت شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق کو شہید کر دیا ہے۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے نجی امریکی چینل فاکس نیوز کو ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

ایک سوال کے جواب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہماری افواج نے تہران میں پاسداران انقلاب ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کرکے ان کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کو مار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے مزید دو اعلیٰ فوجی جنرل شہید ہوگئے تھے، جنرل غلام رضا مہربی، ایرانی جنرل اسٹاف میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی، جنرل اسٹاف کے ڈپٹی آپریشنز چیف تھے۔

ان حملوں میں اب تک ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی ) کے 9 اعلیٰ جنرل شہید ہو چکے ہیں، جن میں معروف کمانڈر حسین سلامی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری، ایروسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجیزادہ، اور جنرل غلام علی راشد بھی شامل ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/l3w0MLm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں