لندن : اسرائیلی حملوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 22 جون، 2025

لندن : اسرائیلی حملوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

لندن : غزہ کے بعد ایران کیخلاف اسرائیلی حملوں پر لندن میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی، مظاہرین نے بڑی تعداد میں رسل اسکوائر سے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔

لندن میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے جنگ بندی کے لیے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

وسطی لندن میں احتجاجی مارچ کا اہتمام فلسطین کولیژن نے کیا تھا، مظاہرین نے اسرائیل کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

رسل اسکوائر سے مارچ شروع کیا گیا، شرکا اسٹرینڈ سے ہوتے ہوئے ٹین ڈاؤئنگ اسٹریٹ پہنچے۔

اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر بلاجواز حملہ کیا، عالمی قوانین کو توڑا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرے، عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

مظاہرین نے کہا کہ ایران پر بلاجواز حملے کرکے اسے ایٹمی قوت بننے پر مجبور کیا جارہا ہے، اسرائیل غزہ میں روزانہ بمباری کرکے درجنوں افراد کو شہید کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدمات غیر ذمہ دارا نہ ہیں، برطانیہ اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

مظاہرین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملے کیلئے اسرائیل کا ساتھ نہ دے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی عدالت انصاف نوٹس لے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4mSfb39

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں