امریکا میں فائرنگ سے سابق ہاؤس اسپیکر شوہر سمیت ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 15 جون، 2025

امریکا میں فائرنگ سے سابق ہاؤس اسپیکر شوہر سمیت ہلاک

امریکی ریاست مینیسوٹا میں دو ڈیموکریٹ قانون سازوں پر فائرنگ سے سابق ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹمین شوہر سمیت ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے دوسرے قانون ساز شدید زخمی ہوگئے جبکہ دو مختلف علاقوں میں ارکان قانون ساز اسمبلی کے گھروں پر حملے کیے گئے۔

حملہ آور نے پولیس کی وردی میں میلیسا ہارٹ مین اوران کے شوہر کو بروکلین پارک کے گھر میں قتل کیا۔

دوسرے سینیٹرجان ہوفمین اور ان کی اہلیہ کو چمپلن میں متعدد گولیاں ماری گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوفمین اور ان کی اہلیہ کی سرجری ہوگئی ہے، امید ہے ان کی حالت سنبھل جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نےحملوں کو ٹارکٹ کلنگ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے ہولناک تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3g8TYwa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں