اسرائیل اپنی احمقانہ جارحیت پر پچھتائے گا، ایرانی صدر - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 جون، 2025

اسرائیل اپنی احمقانہ جارحیت پر پچھتائے گا، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جارحیت پر پچھتائے گا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیزشکیان نے یہ بات پیر کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

پیزشکیان نے کہا کہ اسرائیلی "جارحیت” نے ایران میں عام شہری، سائنس دان اور فوجی لیڈروں کو شہید کر دیا ہے ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی لیکن وہ حملے کی سطح کے تناسب سے جواب دے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کو مارنے سے ہی تنازع ختم ہوگا، نیتن یاہو

انہوں نے کہا کہ ایک کمانڈر کے ہاتھ سےجھنڈا گرے گا تو دوسرا کمانڈر اسے تھام کر میدان میں اترے گا، اسرائیلی حملوں کا اسی کی زبان میں بھرپور جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کو وسعت دینا نہیں چاہتے دشمن کی جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/pvn3dgw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں