سفاک شوہر نے بچیوں کے سامنے بیوی کو بلند عمارت سے دھکا دے دیا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 مئی، 2025

سفاک شوہر نے بچیوں کے سامنے بیوی کو بلند عمارت سے دھکا دے دیا

قاہرہ : مصر میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے بہیمانہ قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کے دل دہلا دیے۔

سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی معصوم بچیوں کی موجودگی میں بیوی کو عمارت کی پانچویں منزل سے دھکا دے دیا۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

مقامی پولیس کے مطابق مصر کے شمالی علاقے القلیوبیہ میں ایک شہری نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اس کو عمارت کی 5 ویں منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔

مصری میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت اس جوڑے کی دو کمسن و معصوم بچیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی ماں کا قتل اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھا، ان کی عمریں محض 8 اور 10 سال ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، مذکورہ خاتون نے موقع پر ہی جان دے دی مقتولہ کی لہو لہان لاش کو دیکھ کر وہاں موجود افراد بھی خوفزہ ہوگئے۔

پولیس نے ملزم شوہر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، بعد ازاں مقامی عدالت نے ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے مقتولہ کی تدفین کی اجازت دے دی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mSUDHyn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں