اسرائیل کے سابق وزیراعظم کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف ’شہری بغاوت‘ کا مطالبہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 18 مئی، 2025

اسرائیل کے سابق وزیراعظم کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف ’شہری بغاوت‘ کا مطالبہ

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف شہری بغاوت کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا نے ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم ایہود باراک نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف شہری بغاوت کا مطالبہ کیا ہے۔

باراک نے 1999سے 2001 تک وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رہنما پنجرے میں بند جانور کی طرح بے حسی سے کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ہمیں پاتال میں لے جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 2000 میں اسرائیل فلسطینی تنازع کے دو ریاستی حل کی پیشکش کی تھی۔

یہ پڑھیں: اسرائیلی حکومت کینسرکی طرح ہے اسے یقینی طور ختم ہونا ہوگا، ایرانی سپریم لیڈر

خیال رہے کہ دو ماہ قبل اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ احتجاج تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں منعقد کیے گئے، جہاں شہریوں نے حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8sTMNzR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں