گھر میں آتشزدگی : ماں 3 بچوں سمیت جل کر ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 25 مئی، 2025

گھر میں آتشزدگی : ماں 3 بچوں سمیت جل کر ہلاک

لندن : گھر میں آگ لگنے سے ماں اپنے 3 بچوں سمیت جل کر ہلاک ہوگئی، پولیس نے ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے۔

لندن کے علاقے اسٹون برج برینٹ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک ماں اور اس کے تین بچے جل کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں 2 افراد بھی شدید زخمی ہی جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ عورت، 15 سالہ لڑکی، 8 سالہ لڑکا، اور 4 سالہ بچہ شامل ہیں۔ یہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے اور موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ دو اور افراد، جن میں ایک بزرگ خاتون (70 سال کی) اور ایک نوجوان لڑکی شامل ہیں، اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hWi4Nnb

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں