24سالہ انجینئر نے زندگی ختم کرنے سے پہلے اپنے گھروالوں کےلیے کیا پیغام دیا؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 22 مئی، 2025

24سالہ انجینئر نے زندگی ختم کرنے سے پہلے اپنے گھروالوں کےلیے کیا پیغام دیا؟

مصنوعی ذہانت کی کمپنی میں کام کرنے والے 24 سالہ انجینئر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اس کی لاش آگرہ میں جھیل سے ملی۔

بھارتی کمپنی اولا کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ذیلی کمپنی کروٹرم کے نوجوان ملازم نے حال ہی میں بنگلورو میں خودکشی کرلی، 24 سالہ آئی ٹی انجینئر نکھل سوم ونشی کی لاش 8 مئی کی صبح ایچ ایس آر لے آؤٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب آگرہ جھیل سے ملی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نکھل مہاراشٹر کے جلگاؤں کا رہنے والا تھا، وہ 7 مئی کی شام کو اپنی رہائش گاہ سے نکلا تھا اور اپنے روم میٹ کو ایک کو پیغام بھیجا تھا،

اپنے پیغام میں نکھل سوم ونشی نے اپنے روم میٹ سے کہا تھا کہ اس کے اہل خانہ کو مطلع کیا جائے کہ اس کی موت ایک حادثے میں ہوئی ہے۔

اس پیغام کے بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کا دوست اسے ڈھونڈنے نکلا، اس دوران روم میٹ آگرا جھیل کے قریب ایک جگہ پر پہنچا جہاں اسے چپلوں کا ایک جوڑا ملا، روم میٹ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 7مئی کی رات کو اندھیرے کی وجہ سے اسے تلاش نہیں کی جاسکا، تاہم اگلی صبح آگرہ جھیل سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ "یہ کیس 7مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا، غیر فطری موت کا ایک کیس درج کیا گیا ہے اور ہماری تحقیقات جاری ہے، ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sBh7Qe4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں