انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 23 ستمبر، 2024

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے

مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے لئے چُن لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں ملکی معاملات کے حوالے سے اہم قدم اُٹھایا۔

55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد پہلے صدارتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔

امریکا: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 ہلاک، متعدد زخمی

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے انتخابی عمل کے پہلے ہی مرحلے میں آؤٹ ہوگئے تھے، وہ صرف 17فیصد حاصل کرپائے تھے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/tZDcslG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں