ڈھاکاٹیسٹ: بارش تھم گئی، پاکستان کی بیٹنگ جاری - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 دسمبر، 2021

ڈھاکاٹیسٹ: بارش تھم گئی، پاکستان کی بیٹنگ جاری

ڈھاکا : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میر پور میں دو روز سے جاری موسلادھا ر بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، میچ ریفری نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد چوتھے دن کا کھیل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے بارش کی بار بار مداخلت کے باعث ابھی تک مجموعی طور پر 65 اوورز کا کھیل ہوسکا ہے جبکہ ایک اننگز بھی مکمل نہ ہوسکی ہے۔

میچ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کی اہم وکٹ گری، اظہر علی 56 رنز بنا کر عبادت حسین کا شکار بنے، وکٹوں کے پیچھے لٹن داس نے ان کا کیچ تھاما، کپتان قومی ٹیم بابراعظم 76 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ ڈرا ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The post ڈھاکاٹیسٹ: بارش تھم گئی، پاکستان کی بیٹنگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31zJO2b

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں