افغان طالبان کا روس سے متعلق اہم اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

افغان طالبان کا روس سے متعلق اہم اعلان

ماسکو: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور پڑوسی ممالک کے خلاف افغانستان کی سرزمین کو کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان افغان طالبان محمد سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہم روسی قیادت کے ساتھ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بات کرنے کے ماسکو آئے ہیں۔

ترجمان طالبان نے روس کو یقین دہانی کروائی کہ ہم روس یا کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: افغانستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: جو بائیڈن

روسی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ضحمیر کابلوف کی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران طالبان کا کہنا تھا کہ روس پر حملہ کریں گے نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ افغانستان میں ہماری سرگرمیاں روس اور وسطی ایشیائی اتحادی ممالک کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پر امن تصفیہ چاہتے ہیں، انسانی حقوق کی پاسداری کریں گے اور روس کی سلامتی کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

The post افغان طالبان کا روس سے متعلق اہم اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hrvLB5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں