پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ماہرین کا حکومت سے بڑا مطالبہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ماہرین کا حکومت سے بڑا مطالبہ

کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصرسجاد نے پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاوائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بازاروں، مویشی منڈیوں اور شادی ہالز کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےسیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصرسجاد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاوائرس پھیلنےکاخدشہ ہے ، ملک میں کوروناایس اوپیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔

ڈاکٹر قیصرسجاد کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوروناوائرس کی شرح پھر بڑھ گئی، بھارتی ڈیلٹاوائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور علامات ظاہر ہونے تک بہت دیر ہوجاتی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےسیکریٹری نے مطالبہ کیا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ کرنے والے بازاروں،مویشی منڈیوں، شادی ہالز کو بند کیا جائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرے، ویکسینیشن کروائیں اوروائرس سےمحفوظ رہیں۔

خیال رہے ملک میں کوروناکیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، چوبیس گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح تین اعشاریہ سات نوہوگئی ، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹےمیں پینتیس افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بائیس ہزارپانچ سوپچپن ہو گئی، اس دوران اڑتالیس ہزارایک سو چونتیس ٹیسٹ کیے گئے، جن میں ایک ہزارآٹھ سو اٹھائیس مثبت نکلے۔

The post پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ماہرین کا حکومت سے بڑا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k455bm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں