آزاد کشمیر میں انتخابات، مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 جولائی، 2021

آزاد کشمیر میں انتخابات، مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے

لاہور : آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے ہوگیا ، مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک جلسوں سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے جلسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے ، مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔

دورے کے دوران مریم نواز 8 جولائی کومظفرآباد ،9 اور 10 جولائی کو نیلم ، 11 جولائی کوہٹیاں، 13جولائی کوکوٹلی میں جلسوں سےخطاب کریں گی جبکہ 14 جولائی کوہجیرہ اور راولاکوٹ میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گی۔

شیڈول کے مطابق مریم نواز کے 18 جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی ، 15 جولائی کو بلوچ اورپلندری، 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں جلسے ہوں گے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی تھی.

دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا تھا، نواز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔

The post آزاد کشمیر میں انتخابات، مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UgP4Um

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں