سعودی عرب: بہترین سہولت کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 جولائی، 2021

سعودی عرب: بہترین سہولت کا اعلان

ریاض: سعودی اسٹاک مارکیٹ میں ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اسٹاک مارکیٹ (تداول) میں لسٹ رکھنے والی کمپنیوں کو خود بخود رئیل اسٹیٹ ڈویلپر پروگرام کا کوالیفیکیش سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی تداول گروپ اور آف پلان سیلز یا رینٹ پروگرام (وافی) کے مابین طے پائے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر آف پلان پراپرٹیز کو فروخت کرنے کا لائسنس حاصل کریں گے۔

سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سیٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز (موڈون) نے کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ترغیبی پیکیج کا آغاز کیا جس سے کمپنیاں فائدہ اٹھار ہی ہیں۔

نیا پروگرام تداول میں لسٹ رکھنے والی کمپنیوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے حالیہ ہفتوں میں شروع کیا جانے والا دوسرا انیشیٹو پروگرام ہے۔

دوسری جانب سعودی معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ ابتدائی عوامی لسٹنگ (آئی پی او) کی لہر کو اس سال کے آخر میں تداول کے لیے کھڑا کیا جا سکتا ہے۔

The post سعودی عرب: بہترین سہولت کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3B0VjwK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں