
واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو طالبان کی پیش قدمی کااحساس ہے، طالبان نے درجنوں قصبوں پرقبضہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پینٹاگون جان کربی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو طالبان کی پیش قدمی کااحساس ہے، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔
طالبان نےدرجنوں قصبوں پرقبضہ کرلیاہے اور طالبان کیجانب سےصوبائی مراکزکوبھی دھمکیاں دی گئی ہیں، سیاسی حل کیلئے فریقین پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔
یاد رہے دو روز قبل امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مستحکم اور محفوظ افغانستان کیلئے ہمارا عزم تبدیل نہیں ہوا، افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔
جان کربی نے کہا افغانستان سے واپسی کاعمل تقریباً 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، بگرام اڈے سے انخلا پر افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے ہم آہنگی رہی، بگرام آخری اڈہ ہے جس کو افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیاگیا۔
خیال رہے امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں امریکا کا ملٹری مشن اکتیس اگست تک ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانہ جنگی سےبچنےکیلئےافغان رہنماؤں کواکھٹاہوناہوگا۔
The post امریکا کو افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کا احساس ہے، ترجمان پینٹاگون appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ALZiNB
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں