سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات، حسبِ روایت آج ہونے والا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات، حسبِ روایت آج ہونے والا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ

کراچی : سندھ میں حسب روایت میٹرک کے امتحانات کا آج ہو نے والا آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پیپر ساڑھے نو بجے سے پہلے سوشل میڈیا پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ختم ہوگئے ، حسب روایت نویں جماعت کا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوا۔

کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ ساڑھے9بجے سےپہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ سکھرمیں بھی نویں جماعت کاریاضی کا پرچہ آٹھ بجکر پچپن منٹ ہی سامنے آگیا۔

سکھر میں نویں جماعت کا ریاضی کا آخری پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لیک ہوا، واٹس ایپ گروپ کےذریعے نقل مافیانے ریاضی کا پرچہ 15 منٹ میں حل کردیا اور سوالات کے تمام جوابات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیئے۔

اسی طرح نواب شاہ میں بائیولوجی کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

امتحانی مراکز کے اندر واٹس اپ کا استعمال بھی نہ رک سکا،نوشہرو فیروز، سکھر اور نواب شاہ میں طلبا واٹس ایپ کے زریعے نقل میں مصروف رہے۔

The post سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات، حسبِ روایت آج ہونے والا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AQdIMH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں