بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 10 جولائی، 2021

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار

کراچی : ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دے دیا اور چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفرکرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

شارع فیصل پرٹریفک پولیس کی مزید نفری لگادی گئیں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانےوالےشہری ہیلمٹ ضرور استعمال کریں، شہرمیں حادثات میں اموات بڑھنے پرکریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیا۔

ٹریفک پولیس نے چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ 5 ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں 30 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔

The post بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hsjwnI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں