فرائض سے غفلت برتنے پر سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 جولائی، 2021

فرائض سے غفلت برتنے پر سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہر میں فرائض سے غفلت برتنے پر ایکشن لیا اور 6 سرکاری افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان احمد طارق اور ایکس ای این سمیت دیگر کو عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔ ایم ایس ٹیچنگ اسپتال اطہرفاروق اور جیل سپرنٹنڈنٹ یاسر خان بھی اپنے عہدے پر نہیں رہے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریوینو عمران شمس اور تحصیلدار آفتاب اقبال کی بھی چھٹی کردی گئی۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران قبلہ درست کرلیں، عوامی مسائل کابروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کی پنجاب میں جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرمی کرکے دیکھ لی، افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوام کی خدمت کرنی ہوگی، کوتاہی یا غفلت نظر آنے پر بغیر وقت ضائع کیے ایکشن ہوگا، شہروں کے دورے اور عوام کے فیڈ بیک سے زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈیلیور کرنے والا افسر ہی عہدے پر رہے گا، سرکاری فرائض میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی، افسروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔

The post فرائض سے غفلت برتنے پر سرکاری افسران کے خلاف سخت ایکشن appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TF0How

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں