آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 جولائی، 2021

آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ

کراچی: انسپیکٹر جنرل(آئی جی) سندھ مشتاق مہر نے وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے بھر میں کام کرے گا۔

مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں سینٹرلائزڈ سسٹم بنا رہے ہیں، سب سے پہلے اپنے گھر کو سیدھا ہونا چاہیے، شہری صرف ایک شکایت کرے گا جو ہر کوئی دیکھ سکے گا، سسٹم میں درخواست متعلقہ محکمے تک پہنچائی جائے گی، سندھ پولیس کو مکمل آئی ٹی بیس پر ہونا چاہیے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سب سے پہلے شعبہ تفتیش کا منظم میکنزم بنایا جائے گا، کیس کس مرحلے میں ہے، اگلی پیشی کب ہے، پتہ ہونا چاہیے، کون افسر پیشی پر گیا کون نہیں گیا سسٹم پر ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ معلومات سینٹرلائزڈ سسٹم پر موجود ہونے سے بہتری آئے گی، پہلے تفتیشی افسر کو پتہ ہوتا تو دوسرے کو پتہ نہیں ہوتا تھا، کیس کا فالو اپ موجود ہوگا تو پراسیکیوشن میں بھی مدد ملے گی، ایچ آرایم آئی ایس سسٹم تھانوں کی سطح تک اپڈیٹ ہونا چاہیے، اپڈیٹ نہ ہونے پر ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک کے خلاف ایکشن ہوگا۔

اس حوالے سے مشتاق مہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس ویلفیئر کو بھی سینٹرلائزڈ سسٹم پر لارہے ہیں، اگر پولیس اہلکار شہید ہوگیا تو ورثاخوار نہیں ہوں گے، جگہ جگہ جا کر درخواستیں نہیں دینا پڑیں گی۔

انسپیکٹر جنرل سندھ نے مزید کہا کہ ایک ایپلی کشن فارم بھریں گے اور ان کو فون کال آجائے گی، سندھ پولیس مختلف اہم پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

The post آئی جی سندھ کا وزیراعظم پورٹل طرز پر کمپلین سسٹم بنانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hSQvRi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں