ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں‌ عوامی طاقت دکھانے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 جولائی، 2021

ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں‌ عوامی طاقت دکھانے کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف حیدر آباد میں عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ’متعصبانہ‘ فیصلوں کے خلاف ایم کیو ایم نے احتجاج کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 31 جولائی کو بروز ہفتے کو حیدرآباد میں صوبائی حکومت کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں‌ گورنر راج کے نفاذ اور علیحدہ صوبے کے قیام کا مطالبہ

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق ریلی کا آغاز ہیرآباد گلاب پان ہاؤس سے ہوگا جبکہ اختتام کوہ نور چوک پر ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اگلے مرحلے میں نوابشاہ ، میرپور خاص اور سکھر میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم  ذرائع کے مطابق اگر ریلیوں کے باوجود سندھ حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی تو احتجاج ریلی کا اختتام وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ہوگا۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالی تھی، جس کا آغاز حسن اسکوائر سے ہوا اور یہ شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی تھی۔

ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے اختتام پر کارکنان سے خطاب کیا۔ مقررین نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ اور علیحدہ صوبے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا تھا۔

The post ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں‌ عوامی طاقت دکھانے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3k3R8Ko

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں