یورو کپ کا سنسنی خیز فائنل آج کھیلاجائیگا - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 11 جولائی، 2021

یورو کپ کا سنسنی خیز فائنل آج کھیلاجائیگا

ومبلے: یورو فٹبال کا فائنل آج میزبان انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائیگا، انگلش شائقین اپنی ٹیم کے پچپن سال بعد کوئی فٹبال ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پچپن سال کے طویل وقفے کے بعد فٹبال کے کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، انیس سو چھیاسٹھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی، یورو کپ میں اس سے قبل انگلینڈ دو مرتبہ تیسری پوزیشن تک پہنچ پایا تھا۔

تاریخی میچ پینسٹھ ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں آج شب کھیلا جائے گا، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یورو کپ کے فائنل تک پہنچنے کے لئے انگلینڈ نے سات میچز کھیلے، جن میں سے چھ ہوم گراؤنڈ میں تھے۔

فٹ بال کی تاریخ پر نظر ڈورائے تو انگلینڈ نے بڑے ٹورنامنٹ میں آج تک اٹلی کو شکست نہیں دی ہے، یاد رہے کہ انگلینڈ نے یورو کپ کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یورو کپ فائنل: ہزاروں ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف

دوسری جانب برطانوی یورو کپ فائنل کا ٹکٹ رکھنے والوں کی چاندی ہوئی اور فائنل کے ہزاروں ٹکٹس بلیک میں فروخت میں ہوتے رہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مختلف ویب سائٹس پر فائنل میچ کی ٹکٹ کی قیمت میں ایک سو اسی گنا اضافہ دیکھا گیا، فائنل کے ٹکٹ کی اصل قیمت دو سو پچانوے پاؤنڈ تک جاپہنچی، یہ بھی اطلاعات تھی کہ فائنل میچ کا ایک ٹکٹ چالیس ہزار پاونڈ میں فروخت ہورہا ہے حالانکہ یوئیفا کی سرکاری ویب سائٹ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ یورو کپ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

The post یورو کپ کا سنسنی خیز فائنل آج کھیلاجائیگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yKV3jr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں