‘قوم کو وزیراعظم کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر اعتماد ہے’ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 جولائی، 2021

‘قوم کو وزیراعظم کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر اعتماد ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، قوم کو وزیراعظم کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گرانے کے لیے بننے والا اپوزیشن اتحاد اپنے بوجھ سے خود گرچکا ہے، پی ڈی ایم والے حکومت گرانے کا دعویٰ کرتے رہے، موجودہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، دوسری طرف پی ڈی ایم ایک دوسرے کے دست وگریبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ کے لیے بننے والا اتحاد ناکام ترین اور نالائق ترین اتحاد ثابت ہوا، پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا عوام اس ٹولے کے ڈرامےکو بخوبی جانتے ہیں، قوم نے ماضی میں لوٹنے والی حکومتوں کو مسترد کردیا، اب عوام سے کیے دعوے ہم پورے کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی یہ غیرفطری اتحاد عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، قوم کو وزیراعظم کی جرات مند اور غیرمتزلزل قیادت پر اعتماد ہے، عوام عمران خان کے ساتھ ہے وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

The post ‘قوم کو وزیراعظم کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر اعتماد ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jZQ8H6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں