خوشخبری: سونے کی قیمتیں گرگئیں - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

خوشخبری: سونے کی قیمتیں گرگئیں

ریاض: عالمی گولڈ منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا کاروبار بڑھتی قیمتوں کے باعث متاثر تھا جس کے اثرات سعودی عرب سمیت دنیا کی دیگر منڈیوں پر بھی پڑے۔

تاہم اب مملکت میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونا کم ہوکر 214.37 ریال کا ہوگیا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 187.57 ریال ہوگئی ہے۔

سعودی عرب سمیت پورے علاقے میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کی مانگ برقرار رہی۔

اسی طرح مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 160.77 ریال میں ہوگئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام والے سونے کے نرخ 125.05 ریال ریکارڈ کیے گئے۔

ایک اونس سونے کی قمیت کم ہوکر 6667.05 ریال ہوگئی، 21 قیراط 8 گرام سونے کا بسکٹ 1500.56 ریال کا رہا۔

The post خوشخبری: سونے کی قیمتیں گرگئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Ad9Nco

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں