موٹرسائیکل مکینک کا دیر سے آنے پر 8 سالہ شاگرد پر تشدد - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

موٹرسائیکل مکینک کا دیر سے آنے پر 8 سالہ شاگرد پر تشدد

لاہور : موٹرسائیکل مکینک نے دیر سے آنے پر 8سالہ شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مکینک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل مکینک نے دیر سے آنے پر کمسن ملازم پر تشدد کیا ، بچے پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد پولیس نے مکینک کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا، مقدمہ ملزم وقار کے خلاف بچے کے اغواکی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے فیضان کوگھرکے باہرسےاغواکیااوراپنی دکان میں بندکردیا جبکہ مجھ سے5ہزارروپےکاادھارواپس کرنےکا مطالبہ کرتا رہا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم وقار نے 9سالہ فیضان کو کیبل تار سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم تشدد کی ویڈیو بنواتا رہا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شاہدرہ پولیس کو مجرم کی گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کیں تھیں۔

The post موٹرسائیکل مکینک کا دیر سے آنے پر 8 سالہ شاگرد پر تشدد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TlndlR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں