لنڈی کوٹل: مکان میں خوفناک دھماکہ، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

لنڈی کوٹل: مکان میں خوفناک دھماکہ، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور : صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لنڈی کوٹل میں واقع ایک گھر بارودی مواد کے پھٹنے سے تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوٹل میں یہ خوفناک حادثہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی اور متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کا کہا ہے کہ دھماکہ چاروازگئی چیک پوسٹ کے قریب گھر میں رکھے بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر پشاور منتقل کیا گیا تاہم ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے مطابق گھر میں مزید بارودی مواد موجود ہے جسے ناکارہ بنانے کےلیے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

The post لنڈی کوٹل: مکان میں خوفناک دھماکہ، 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jvHYGf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں