سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 8 مارچ، 2021

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ : انسداد دہشت گردی فورس نے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنڈیم کے پانچ دہشتگردوں کو مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس ( سی ٹی ڈی ) کی جانب سے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔

دہشت گرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے، سی ٹی ڈی ٹیم مکان کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ چند فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی، دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، ڈیٹونیٹرز اور تین کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

The post سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشتگرد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OcnIMv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں