ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرلئے - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرلئے

واشنگٹن: مراکش اور اسرائیل تعلقات استوار کرنے پر رضامند ہوگئے، مراکش اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آج ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے دو قریبی دوست اسرائیل اور سلطنت مراکش ایک دوسرے کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، یہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت مراکش اسرائیل سے باضابطہ اور مکمل سفارتی تعلقات قائم کرے گا اور تمام اسرائیلی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا۔Morocco, Israel normalise tiesدوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عوض صدر ٹرمپ نے مغربی صحارا پر مراکش کے دعوے کو قبول کرلیا ہے۔ اس علاقے میں مراکش اور الجیریا کے حمایت یافتہ پولیساریو محاذ کے مابین دہائیوں سے جھڑپیں جاری تھیں، پولیساریو اس خطے کو ایک آزاد ریاست بنانا چاہتے ہیں تاہم اب امریکا نے اس علاقے پر مراکش کا اختیار تسلیم کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور ملک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا، ٹرمپ کا اعلان

رواں برس اگست کے بعد مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنا کا معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان، اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے طے کرچکے ہیں۔

The post ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرلئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oHr1Il

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں