‘جتنے مرضی جتن کرلو لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 11 دسمبر، 2020

‘جتنے مرضی جتن کرلو لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیج پر کرپٹ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دارہیں، جتنے مرضی جتن کرلو لیکن اب ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ قوم جان چکی کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ آپ کے ہتھیار ہیں، طے ہوچکا نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، استعفے اسپیکر کے بجائے ریجکٹڈمولانا کو جمع کرانا جعلی استعفوں کی دلیل ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارتی کرونیکلز میں بہت سارے پاکستانی جعلی لبرل صحافی بے نقاب ہوئے، جعلی لبرل صحافی عمران خان اور پاکستانی فوج کے سخت ترین مخالف ہیں۔

“پی ڈی ایم کا ٹولہ اسی طرح روتا رہےگا”

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جعلی لبرل صحافی صرف ن لیگ، پی پی اور پشتون تحفظ موومنٹ کےحامی ہیں، یہ اس وقت بھی پاکستان میں اپوزیشن کی تحریک کےحامی نظر آتے ہیں، چند صحافی جعلی انسانی حقوق ترجمان بھارت سے ملے ہوئے ہیں، یہ سب بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو بدنام کرنے پر تلے ہیں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ نوازشریف کے حامی اور بڑے ہندوستانی سوشل میڈیا نیٹ ورک کاحصہ ہیں۔

The post ‘جتنے مرضی جتن کرلو لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/376SQUs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں