روبوٹ یا انسان؟ ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ’پراسرار خاتون‘کون؟ حقیقت سامنے آگئی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 اکتوبر، 2026

روبوٹ یا انسان؟ ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ’پراسرار خاتون‘کون؟ حقیقت سامنے آگئی

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نظر آنے والی اس ’پراسرار خاتون‘ کی شکل و صورت نے سوشل میڈیا صارفین کو تذبذب میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یہ خاتون سرخ لباس میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ان کے چہرے کے تاثرات، بناوٹ اور نیوٹرل لک کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’پراسرار خاتون‘، ’روبوٹ‘یا ’خلائی مخلوق‘ جیسے عجیب و غریب نام دینا شروع کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر کئی لوگ سوال کر رہے ہیں کہ آخر یہ شخصیت کون ہے اور کیا واقعی یہ ایک انسان بھی ہیں یا نہیں؟

ان کے چہرے کے عجیب تاثرات، ہاتھوں کی حرکات گفتگو اور کھڑے ہونے کے انداز پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

62سالہ سوزن کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے مذاق، بدتہذیبی اور نفرت کی لہر کا سامنا کرنا پڑا، ان کے چہرے کو خوفناک، بھیانک خواب اور خلائی مخلوق جیسے القابات سے نوازا گیا۔

ٹرمپ کے ساتھ کھڑی یہ 62 سالہ خاتون دراصل معروف امریکی کاروباری شخصیت اور ٹیکنالوجی کمپنی ڈیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل ڈیل کی اہلیہ سوزن ڈیل ہیں جو 7 اکتوبر کو اپنے شوہر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس پہنچی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل و صورت پر طنزیہ تبصرے کیے گئے۔

اس موقع پر سوزن ڈیل کی منظر عام پر آنے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں اور صارفین اپنے طور پر مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

سوزن ڈیل کی گزشتہ روز وائٹ ہاؤس آمد بچوں کے لیے مالی معاونت کے ایک بڑے منصوبے کے سلسلے میں ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت 6 ارب 25 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جن سے تقریباً ڈھائی کروڑ بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں فی کس 250 ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔

مذکورہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی توجہ منصوبے کے بجائے سوزن ڈیل کے چہرے انداز اور تاثرات پر بھی مرکوز ہوگئی۔

بعض صارفین نے ان کی ہاتھوں کی حرکات اور کھڑے ہونے کے انداز پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کی ظاہری شخصیت میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے مذاقاً انہیں روبوٹ سے تشبیہ دی، جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو خلائی مخلوق جیسا قرار دیا تاہم یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آراء اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

سوزن ڈیل کی ویڈیوز پر ہونے والی اس بحث نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی نمایاں شخصیت کی معمولی سی حرکت بھی کس طرح وائرل موضوع بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سوسن ڈیل ابتدائی طور پر ایک خود کار فیشن ڈیزائنر بننے سے پہلے رئیل اسٹیٹ میں کام کرتی تھیں اور آج وہ مائیکل اینڈ سوسن ڈیل فاؤنڈیشن کے لیے کام کرتی ہیں، جس کی بنیاد اس نے اور ان کے شوہر نے مل کر رکھی تھی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SksXIYp

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں