واشنگٹن: امریکی مڈٹرم الیکشن قریب ہیں، ایسے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کا مسلسل چوتھا دورہ کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی دوسری بڑی ریاست ٹیکساس ریپبلکنز کے ہاتھ سے نکلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریپبلکنز کو کانگریس، سینیٹ اور گورنرزکی کئی نشستوں پر سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
رائٹرز سروے کے مطابق امریکی مڈٹرم الیکشن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ہے، ریپبلکنز پریشانی کا شکار ہیں۔
سابق صدر اوباما، بل کلنٹن، کملاہریس ڈیموکریٹس کی جیت کیلئے کوشاں ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نتائج دیانتداری سے جاری ہوئے تو قبول کرلوں گا۔
دوسری جانب ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مختصر مدت کی جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور بحری ناکہ بندی کے باعث کئی ماہ سے ایران کا کوئی جہاز وہاں سے نہیں گزر سکا۔
مسیسیپی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے تاریخ کی بہترین بحری ناکہ بندیوں میں سے ایک نافذ کر رکھی ہے، جنگ بندی کے دوران چند جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے علاوہ کئی ماہ سے کوئی ایرانی جہاز ناکہ بندی سے نہیں گزر سکا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے امریکا کے خلاف جنگ شروع کی تھی، مجھے جنگ بندی پسند نہیں تھی اور میں اسے وقت کا ضیاع سمجھتا تھا، تاہم متعلقہ ماہرین کی رائے سننے کو ترجیح دی۔
اسرائیلی الیکشن میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ، نیتن یاہو کی پالیسیوں پر عوامی فیصلہ متوقع
ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ایرانی بہترین ہتھیار تیار کرتے ہیں، لیکن امریکا نے انھیں بری طرح شکست دی ہے۔ اور عراق میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں ایران کے فراہم کردہ سڑک کنارے نصب بموں سے ہوئیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/jLO6yXG
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں