واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیلی صدارتی الیکشن میں نیتن یاہو کی حمایت میں بیان جاری کر دیا ہے۔
اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں قومی انتخابات سے دو روز قبل اپنے دیرینہ اتحادی کو ’’ایک غیر معمولی جنگ جو وزیر اعظم‘‘ قرار دے دیا۔
ایک ہفتے کے دوران ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کا یہ دوسرا اعلان ہے۔ انھوں نے کہا ’’میں نے اور نیتن یاہو نے مل کر ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، ہم نے مل کر آپریشن ایپک فیوری کیا، اب ایران کی معیشت اور فوج تباہی کا شکار ہے۔‘‘
ٹرمپ نے کہا ’’ہم نے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، وہ بہترین جنگجو وزیر اعظم ہیں، اسرائیلی عوام ووٹ دیتے وقت انھیں یاد رکھیں۔‘‘
غزہ: خاندان کی زندہ بچ جانے والی اکلوتی فاطمہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اب دنیا بھر میں ’’امریکا اسرائیل مردہ باد‘‘کے نعرے سنائی نہیں دینے چاہئیں، میں نے اور نیتن یاہو نے ایران کے خلاف شروع کی گئی کارروائی کو مکمل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان ایکسِیوس کی اس رپورٹ کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں بتایا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے اسرائیل میں سخت مقابلے کے متوقع انتخابات سے قبل ٹرمپ پر ذاتی طور پر زور دیا تھا کہ وہ ان کی مزید عوامی حمایت کریں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’اسرائیل کے عوام کے نام، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جنھوں نے اسے نہیں دیکھا، میں وہ توثیقی بیان منسلک کر رہا ہوں جو میں نے ایک ہفتہ قبل آپ کے وزیر اعظم بی بی نیتن یاہو کے حق میں دیا تھا۔‘‘
انھوں نے مزید کہا ’’جیسا کہ ہر کوئی جانتا ہے، حتیٰ کہ دشمن بھی، بی بی اور میرے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اور ہم نے مل کر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے لکھا ’’ہم نے آپریشن مڈنائٹ ہیمر کیا، جس کے ذریعے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ریاست کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دیا۔ اس کے بعد ہم نے آپریشن ایپک فیوری کیا، اور اب ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ، جب کہ اس کی فوج اور معیشت دونوں تباہ حالی کا شکار ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں افراطِ زر کی شرح 301 فی صد تک پہنچ چکی ہے، امریکی بحری ناکہ بندی نے اس کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے اور فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں فوجی اور سیاسی قیادت کی دو سطحیں ختم ہو چکی ہیں۔
ٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ ووٹ ڈالنے جائیں تو براہِ کرم یاد رکھیے کہ بی بی ایک غیرمعمولی جنگجو وزیرِ اعظم رہے ہیں!‘‘
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sikJRYK
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں