انسانی حقوق کے لیے گرانقدر خدمات اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کے لیے طویل جدوجہد کے اعتراف میں جنوبی افریقہ کی معروف قانون دان اور سابق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نیوانتھم ناوی پلے کو 2026 کا نوبیل امن انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی کی سابق جج ناوی پلے کو نوبل انعام کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا کہ عالمی فوجداری عدالت کیساتھ لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے صدر ٹرمپ امریکی شہریوں کیخلاف عالمی فوجداری عدالت کی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت اور رکن ممالک کوتحفظات دور کرنے کیلئےمذاکرات کاموقع دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نےنیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کےوارنٹ گرفتاری پر بھی اعتراض کر رکھا ہے اور آئی سی سی کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی امریکی پابندیوں کی زدمیں آسکتی ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت انتظامیہ نےامریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام عالمی سطح پر قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت اپنا کام جاری رکھے گی۔
ٹرمپ کی خواہش پھر پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام کسے ملا؟ اعلان ہوگیا
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/W0GvaoQ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں