ایران جنگ کے معاملے پر ماسکو کا مؤقف واضح ہے، روسی صدر پیوٹن - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 9 اکتوبر، 2026

ایران جنگ کے معاملے پر ماسکو کا مؤقف واضح ہے، روسی صدر پیوٹن

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی روسی صدر پیوٹن سے ترکمانستان میں ملاقات ہوئی، اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے معاملے پر ماسکو کا مؤقف واضح ہے، روس سفارتی ذرائع سے بحران حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اورتہران کے درمیان تزویراتی منصوبے اور پالیسیاں مشترک ہیں، خطے میں اہم مسئلہ موجودہ بحران کا حل ہے، بحران کے پیدا ہونے میں ایران کا کوئی کردار نہیں تھا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا اور خطے کو کثیرالجہتی کی جانب بڑھنا چاہیے، یکطرفہ پالیسیوں کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اقوام پر اپنی پالیسیاں اور نظریات مسلط کرنے کا خواہاں ہے، امریکا مذاکرات کے دوران نئے حملے شروع کر دیتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حملوں کے باوجود مذاکراتی میز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایران اور امریکا نے نئی تجاویز دیں، ہم نے تجاویز میں اپنی ترامیم شامل کی ہیں۔

روس میں طاعون کی وبا پھیلنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان کریملن

انہوں نے کہا کہ مقصد تنازعے کا خاتمہ اور بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ ہے، امریکا یک طرفہ رویے پر قائم رہا تو تنازعے کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/v4GoFJB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں