وزن کم کرنے والی آدھی ادویات ’ٹیبلٹس‘ بن جائیں گی؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 23 ستمبر، 2026

وزن کم کرنے والی آدھی ادویات ’ٹیبلٹس‘ بن جائیں گی؟

لندن : انجیکشنز کا دور جلد ختم ہونے کو ہے کیونکہ وزن کم کرنے والی ٹیبلٹس کی مارکیٹ میں بڑا اضافہ متوقع  ہے، مستقبل میں انجکشن کے بجائے گولیاں موٹاپے کے علاج میں بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نوو نورڈسک کے چیف ایگزیکٹو مائیک ڈوسٹدار نے کہا ہے کہ 2030 تک وزن کم کرنے والی ادویات کی عالمی مارکیٹ کا نصف حصہ گولیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر کمپنی ہفتہ وار  انجکشنز کے بجائے کھانے والی ادویات کی تیاری پر توجہ بڑھا رہی ہے۔

رائٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مائیک ڈوسٹدار نے کہا کہ کمپنی ایسے مستقبل کے لیے تیاری کررہی ہے جہاں موٹاپے کے علاج کے لیے گولیوں کا استعمال موجودہ صورتحال کے مقابلے میں کہیں زیادہ عام ہوسکتا ہے، نوو  نورڈسک کے مطابق اس وقت کمپنی کی پانچ زبانی ادویات تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

CEO and president of Novo Nordisk

مائیک ڈوسٹدار نے لندن میں کمپنی کے کیپیٹل مارکیٹس ڈے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت موٹاپے کے علاج کی مارکیٹ میں انجیکشنز کا غلبہ ہے، جبکہ حریف کمپنیوں کی تحقیق اور ادویات کی پائپ لائن بھی زیادہ تر انجیکشنز پر مرکوز ہے۔

ان کے مطابق اگر 2030 تک گولیوں اور انجیکشنز کا مارکیٹ شیئر تقریباً 50،50 فیصد ہوجاتا ہے تو نوو نورڈسک اس تبدیلی کے لیے پہلے سے تیاری کررہی ہے۔

گولیوں کی مارکیٹ توقعات سے بڑی ہوسکتی ہے

تجزیہ کاروں کی حالیہ پیش گوئیوں کے مطابق 2030 تک موٹاپے کے علاج کی عالمی مارکیٹ تقریباً 100 سے 150 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ اس میں زبانی ادویات کا حصہ تقریباً 14 سے 40 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

نوو نورڈسک کے سربراہ کی جانب سے 50 فیصد مارکیٹ شیئر کا امکان اس سے کہیں زیادہ بڑا تخمینہ ہے، تاہم کمپنی اپنی نئی زبانی ادویات کی تیاری کے ذریعے اس ممکنہ تبدیلی سے فائدہ اٹھانے کی تیاری کررہی ہے۔

ویگووی کے بعد گولی نے بھی مارکیٹ میں جگہ بنالی

نوو نورڈسک کی وزن کم کرنے والی دوا ویگووی نے 2021 میں مارکیٹ میں آنے کے بعد کمپنی کو موٹاپے کے علاج کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام دلایا تھا۔

تاہم بعد میں امریکی دوا ساز کمپنی ایلی للی نے اپنی ادویات کے ذریعے مارکیٹ میں نوو نورڈسک کو سخت مسابقت دی اور کمپنی کا مارکیٹ شیئر متاثر ہوا۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں زبانی ویگووی کی فروخت تقریباً 5.5 ارب ڈینش کراؤن، یعنی تقریباً 843 ملین ڈالر رہی۔

پانچ نئی زبانی ادویات پر کام جاری

نوو نورڈسک اپنی زبانی ادویات کی پائپ لائن میں کئی نئی دواؤں پر کام کررہی ہے، جن میں اگلی نسل کی دوہری اثر رکھنے والی گولی زیناگمٹائڈ (Zenagamtide)، ایک زبانی ایمیلین اینالاگ اور ایک چھوٹے مالیکیول پر مبنی دوا شامل ہیں۔

کمپنی کا مقصد موٹاپے کے علاج کے لیے ایسے متبادل تیار کرنا ہے جو مریضوں کو انجیکشن کے بجائے گولی کی شکل میں دستیاب ہوسکیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/0QzLq3u

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں