عباس عراقچی کی نیویارک میں مصری ہم منصب سے اہم ملاقات - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 ستمبر، 2026

عباس عراقچی کی نیویارک میں مصری ہم منصب سے اہم ملاقات

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اپنے مصری ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی، اس موقع پر غزہ پر اسرائیلی مظالم، خطے کی صورتحال، ایران کے مؤقف اور موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی نیویارک میں پرتگال کے ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور امریکا کے ساتھ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایران کو تباہ نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد جنرل اسمبلی کیلیے تیار کردہ تقریر ایک طرف رکھ دی، دنیا میں کیے جانے والے امریکی جارحانہ اقدامات کی حقیقت بیان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی اصولوں کے خلاف کام کر رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں اس نے طاقت کے استعمال کے سوا کچھ نہیں کیا، وینزویلا سے متعلق اقدام، گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش اور کیوبا سے تنازع الگ معاملات ہیں۔

ایران کا کینیڈا کو سخت جواب!

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس طرح کا دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا زیب نہیں دیتا، وہ ماضی میں بھی ایسا کرتا رہا لیکن اتنے کھلے عام کسی ملک کو تباہ کرنے کی بات شاید کی گئی ہو، امریکا نسل کشی کر رہا ہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی و ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/PAH9wj2

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں