’ٹرمپ انتظامیہ ایران کو معاشی ریلیف دینے پر مشروط آمادہ‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 29 ستمبر، 2026

’ٹرمپ انتظامیہ ایران کو معاشی ریلیف دینے پر مشروط آمادہ‘

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو ایک بار پھر معاشی ریلیف دینے پر مشروط آمادہ ہو گئی۔

ایگزیوس کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کو جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدام کے بدلے منجمد اثاثے جاری کرنے اور عائد پابندیوں میں نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔

قطر اور پاکستان کے ثالث امریکا اور ایران میں معاہدے کی کوششیں دوبارہ تیز کر رہے ہیں ایران مذاکرات میں آبنائےہرمز اور امریکی بحری ناکہ بندی پر توجہ چاہتا ہے ٹرمپ انتظامیہ ایران سے پہلے جوہری معاملات پر رعایتیں چاہتی ہے۔

ایران امریکا جنگ کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز، آج اہم ملاقات

امریکی حکام کے مطابق امریکا اور ایران میں بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت کے امکانات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں جوہری معاملات پر اختلافات بدستور برقرار ہیں فریقین کےدرمیان اقدام کے وقت اور پہلے قدم اٹھانے کے معاملے پر بھی اختلاف ہے۔

ایگزیوس کے مطابق قطر کے ثالث آج نیویارک میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر رہے ہیں اور امریکی حکام کا کہنا ہے ایران جوہری معاملات پر لچک کا عندیہ دے چکا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/4yWhmF6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں