ایران میں عراق کیلئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت بند - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 26 ستمبر، 2026

ایران میں عراق کیلئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت بند

تہران: ایران میں عراق کے لئے پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت فی الحال روک دی گئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق نے تمام ایئرپورٹس پر ایرانی پروازوں کو سہولیات کی فراہمی روک دی ہے۔

اس سے قبل عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج سے ایران جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔

بغداد سے خبر ایجنسی کے مطابق عراق بغداد ایئر پورٹ پر ایرانی پروازیں معطل کرنے کے بعد ایرانی پروازوں کا رخ بغداد سے نجف کی جانب موڑنے پر غور کر رہا تھا۔

ایرانی پروازیں روکنے کی صورت میں ایئرپورٹس مفلوج کردیں گے، ایران کی ہمسایہ ممالک کو دھمکی

بغداد ایئر پورٹ پر یہ معطلی بدھ سے نافذ کردی گئی تھی، معاملہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی ایئر لائنز کو خدمات فراہم کرنے والے کسی بھی ایئر پورٹ پر پابندیاں لگادی جائیں گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/yH8PVct

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں