اٹلی کے اسکولوں میں برقعہ اور نقاب پر پابندی لگانے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 ستمبر، 2026

اٹلی کے اسکولوں میں برقعہ اور نقاب پر پابندی لگانے کا اعلان

(20 ستمبر 2026): اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے اسکولوں میں طالبات کے برقعہ اور نقاب کرنے پر پابندی لگانے اور فی کلاسوں پر غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جورجیا میلونی نے اپنی قوم پرست قدامت پسند جماعت برادرز آف اٹلی کے یوتھ ونگ کے اجتماع میں یہ بھی اعلان کیا کہ غیر ملکی طلبہ کے والدین کیلیے اطالوی زبان کے اسباق لازمی ہوں گے جو اسکول سسٹم میں ضم ہونے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے نزدیک جو بھی اٹلی آتا ہے اور یہاں اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے اسے ہماری زبان سیکھنی چاہیے، ہماری ثقافت کو سمجھنا چاہیے اور ہمارے قوانین کا احترام کرنا چاہیے، ان کا خیرمقدم کرنے کا یہی واحد سنجیدہ طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میلونی دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں لیکن میری طرف سے انکار ہے، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ وہ فی کلاس غیر ملکی طلبہ کی تعداد پر قانونی حد نافذ کریں گی۔ اطالوی قانون کے تحت فی کلاس اور اسکول میں غیر ملکی طلبہ کی 30 فیصد حد پہلے ہی موجود ہے۔ جورجیا میلونی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس میں کیا تبدیلی آئے گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HQsWTkm

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں