سعودی عرب میں نئی بجٹ ایئرلائن - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 ستمبر، 2026

سعودی عرب میں نئی بجٹ ایئرلائن

نئی ​​سعودی بجٹ ایئر لائن کے لیے ایئر عربیہ کی قیادت والے کنسورشیم کو منظوری مل گئی۔

شارجہ میں قائم ایئر لائن نے پیر کو اعلان کیا کہ ایئر عربیہ کی قیادت والے ایک کنسورشیم کو سعودی عرب میں ایک نئی قومی کم لاگت (بجٹ) ایئر لائن شروع کرنے کی ریگولیٹری منظوری مل گئی ہے جس کا مرکز دمام کا شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہوگا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے پیر، 14 ستمبر کو اس کنسورشیم کو ‘ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ’ (AOC) جاری کر دیا۔

یہ اقدام نئی ایئر لائن کی جانب سے حفاظت، سیکیورٹی اور آپریشنل امور سے متعلق ضروری جانچ پڑتال کے مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد عمل میں آیا۔

توقع ہے کہ یہ نئی ایئر لائن 24 مقامی اور 57 بین الاقوامی مقامات کے لیے پروازیں چلائے گی، جس سے اس کا نیٹ ورک 81 مقامات پر محیط ہو جائے گا۔

GACA کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ یہ ایئر لائن 2030 تک سالانہ تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/GgbiPEH

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں