آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا، ٹرمپ کا دعویٰ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 11 اگست، 2026

آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (11 اگست 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر دیا ہے اور اب اس آبی گزرگاہ پر ’’100 فی صد‘‘ کنٹرول ہمارا ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کو اب اس آبی گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ انھوں نے کہا ’’یہ اب کھلی ہوئی ہے‘‘ اور مزید کہا کہ اس وقت ’’امریکا واحد ملک ہے جس کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہے۔‘‘

انھوں نے امریکی پوزیشن کو ’’فولادی دیوار‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ایران کی جانب سے وقفے وقفے سے بارودی سرنگیں بچھانے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ امریکی صدر نے کہا ’’وہ کبھی کبھار ایک بارودی سرنگ گرا دیتے ہیں اور ہمیں وہ سرنگ مل جاتی ہے۔‘‘

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ آبنائے اس وقت تک دوبارہ نہیں کھلے گی جب تک واشنگٹن اپنی بحری ناکہ بندی اور پابندیاں ختم نہیں کرتا، خطے سے امریکی افواج واپس نہیں بلاتا، جنگی ہرجانہ ادا نہیں کرتا اور منجمد ایرانی اثاثے جاری نہیں کرتا۔ کونسل نے ایران کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف امریکی حملوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔


’ایران جنگ میں نقصان کا ہرجانہ مانگ رہا ہے، ہم بھی امریکیوں کے قتل پر ہرجانہ مانگیں گے‘


ٹرمپ نے کہا ایران اب بھی صورت حال میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے، وہ مالی مشکلات کا شکار ہے اس کی افواج کو فنڈز دسیتاب نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

انھوں نے منگل کو ٹرتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ ایران کو اُن امریکی شہریوں کے معاوضے کی ادائیگی کرنی چاہیے جو سڑک کنارے بم دھماکوں اور ایران سے منسلک دیگر حملوں میں ہلاک یا زخمی ہوئے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OwIRxg9

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں