’’عوام اگر پٹرول مہنگا خرید رہے ہیں تو معافی نہیں مانگوں گا‘‘ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 15 اگست، 2026

’’عوام اگر پٹرول مہنگا خرید رہے ہیں تو معافی نہیں مانگوں گا‘‘

نیویارک (15 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے نتیجے میں پٹرول مہنگا ہونے پر عوام سے معافی مانگنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ پر کبھی معذرت نہیں کریں گے اور اس جنگ کے نتیجے میں امریکیوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’’میں نے درست کام کیا۔‘‘

ٹرمپ نے جمعہ کو مؤقف اختیار کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش میں پٹرول کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ قابلِ قبول ہے۔ انھوں نے کہا ’’اگر آپ کو پٹرول کی قیمت کے لیے معمول سے ذرا سا زیادہ ادا کرنا پڑے تو بس یہ یاد رکھیں… ہم نہیں چاہتے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار ہو۔‘‘

انھوں نے کہا امریکی عوام کو اگر گیسولین خریدنے پر 4 ڈالر اوپر دینے پڑیں تو اس کے لیے معافی نہیں مانگوں گا، جو کر رہا ہوں ٹھیک کر رہا ہوں، ہماری حکومت نے عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا ہے، امریکا میں کارخانے کھل رہے ہیں، بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، میرے بعد کوئی اور صدر بھی آ جائے تو میرے اقدامات یاد رکھنا۔


ایران کو شکست دینے کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دوں گا، ٹرمپ کا اعلان


ٹرمپ نے کہا اگر آپ کو اپنی پٹرول کے لیے معمول سے تھوڑا سا زیادہ پیسہ ادا کرنا پڑے تو بس یہ یاد رکھیں کہ آپ ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ایک انتہائی برے ملک کو، ایک ایسے ملک کو جو حقیقت میں دنیا میں دہشت گردی کا نمبر ایک سرپرست ہے، جوہری ہتھیار رکھنے سے روکا جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا بہت سی ریاستوں میں میں نے پٹرول کی قیمت دو ڈالر سے بھی کم کر دی تھی لیکن کیلیفورنیا کو اس میں شامل نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ وہ ٹیکس پر ٹیکس لگاتے رہتے ہیں۔ آپ تیل کی قیمت کم کرتے ہیں اور وہ آخرکار آپ پر اتنا ٹیکس لگا دیتے ہیں جو اس کمی سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ’’وینزویلا کا کیا خیال ہے؟ وینزویلا کے ساتھ جنگ ایک دن کی تھی، اور اب ہمارے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم نے وہاں سے کروڑوں، کروڑوں بیرل تیل حاصل کیا ہے لیکن ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، ہم ہر لحاظ سے اچھا کر رہے ہیں۔‘‘



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/E0RloXS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں