بھارتی ہاکی ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل کرنے پر پریانکا گاندھی برہم - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 31 جولائی، 2026

بھارتی ہاکی ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل کرنے پر پریانکا گاندھی برہم

ہاکی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل کرنے پر کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی برہم ہوگئیں۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم کی جرسی کے رنگ پر تنازع شروع ہوگیا ہے، کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے جرسی کا رنگ اورنج کرنے پر حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

پریانکا گاندھی نے کہا کہ چاہے وہ جرسی کا رنگ تبدیل کریں یا تعلیمی پالیسی کے ذریعہ تاریخ کو پھر سے لکھنے کی کوشش کریں، وہ چاہے جو بھی کریں، آپ نے دیکھا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان کیا سوچتے ہیں، آپ نے جنتر منتر پر متحد نوجوانوں کی باتیں سنی ہیں، یہ ملک کی آواز ہیں۔

انہوں نے کہا  عدم تشدد اور سچائی پر اس ملک کی جنگ آزادی کی بنیاد رکھی گئی، اس میں آر ایس ایس کا کوئی کردار نہیں تھا، پورا ملک اس حقیقت کو جانتا ہے جن لوگوں کو نہیں پتہ تھا، انہیں آج پتہ چل چکا ہے کہ ان کی نیت کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہائیوں سے نیلی جرسی پہن کر کھیلنے والی بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ اورنج رنگ کا لباس پہنے ہوئے دکھائی دے گی۔

سابق کپتان ویرین راسکنہا نے کہا کہ جرسی کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ شرمناک ہے، ہندوستانی ٹیم کی وراثت اور شناخت ہمیشہ نیلی جرسی رہی ہے، مداح بھی ٹیم کو نیلی جرسی میں دیکھنا چاہتے ہیں، آخر نارنجی رنگ کا جواز کیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8rjyAsu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں