ایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکا کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 جون، 2026

ایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکا کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ

تہران/واشنگٹن (06 جون 2026): ایران نے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ کی ہے، جب کہ امریکا نے گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی جانب متعدد ڈرونز فائر کیے ہیں، ایک امریکی اہلکار کے مطابق کم ازکم 4 ڈرونز امریکی طیاروں نے مار گرائے، ایرانی خبر ایجنسی نے بھی خبر دی کہ امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر وارننگ فائرنگ کی گئی ہے۔

دوسری طرف امریکا نے صبح سویرے ایران میں گورک اور جزیرے قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، امریکی سینٹ کام نے ایکس پر لکھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائلز اور ڈرونز کو روک دیا گیا ہے، حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔


ایران کو داد دینی چاہیے کہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا، روسی صدر


سینٹکام کا کہنا ہے کہ بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کو نقصان پہنچانے کا ایرانی دعویٰ غلط ہے، ایران نے 7 میزائل داغے جن میں 6 کو روک لیا گیا، جب کہ ساتواں ہدف تک نہ پہنچ سکا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع میں کی گئی ہے، جب کہ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران نے دھمکی دی کہ امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5vUk728

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں