عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا جلد از جلد ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے معائنے کا اعلان - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 26 جون، 2026

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا جلد از جلد ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے معائنے کا اعلان

ٹوکیو (26 جون 2026): بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) جلد از جلد ایران کی نیوکلیئر سائٹس کے معائنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے امریکا اور ایران میں ایم اویو کے بعد آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی کا اختیار مل گیا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایم او یو کے تحت جوہری حصے کی نگرانی آئی اےای اے کرے گی۔ جس کیلیے ہمیں معائنہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کو معائنے کیلیے رسائی دینا ہوگی۔ ہم تکنیکی کام جاری رکھنے اور جلد ازجلد وہاں پہنچنے کیلیے تیار ہیں۔ امید ہے کہ ایران جلد جوہری مقامات کے معائنے کی اجازت دے گا۔

کیا ایران جوہری بم بنانے کے قابل تھا؟ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lNgs0Px

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں