طیارہ 8 گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا، 230 مسافر موت کے منہ سے کیسے بچے؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 28 مئی، 2026

طیارہ 8 گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا، 230 مسافر موت کے منہ سے کیسے بچے؟

ایئر انڈیا کی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والے مسافر طیارے میں خرابی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا،  طیارہ تقریباً 8 گھنٹے فضاء میں رہنے کے بعد واپس نئی دہلی اتار لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز دورانِ سفر تھی کہ پائلٹ کو تکنیکی خرابی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، جس پر احتیاطی اقدام کے طور پر طیارے کا رخ دوبارہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

خبر رساں ادارے “پی ٹی آئی” کے مطابق بوئنگ 777طیارے میں تقریباً 230 مسافر سوار تھے، جو 8 گھنٹوں تک غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سامنے آنے والی فنی خرابی کی اطلاعات کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔

تاحال ایئر انڈیا کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم میڈیا رپورٹس میں تکنیکی خرابی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی اس معاملے پر کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5H0kPdO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں