بھارت: مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے حکم کے بعد اذان دینے، سحری کے وقت بیدار کرنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا گیا؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 مارچ، 2025

بھارت: مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے حکم کے بعد اذان دینے، سحری کے وقت بیدار کرنے کیلئے کیا طریقہ اختیار کیا گیا؟

بھارت میں مسجدوں سے لائوڈ اسپیکر ہٹائے جانے کے بعد مؤذنوں نے بہترین اقدام کیا اور لوگوں کو سحری میں اٹھانے کے لیے نیا طریقہ اختیار کیا۔

اترپردیش کے شہر سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے حوالے سے تنازع پیش آیا تھا، ریاست میں مذہبی مقامات پر لگے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اور سنبھل میں بھی لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی حکومتی مہم پر عمل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بیشتر مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر ہٹادیے گئے ہیں۔

شہر میں بہت سی مساجد میں انتظامیہ نے خود ہی لاؤڈاسپیکر ہٹا دیے، ماہ صیام میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان کرنے کے لیے امام اور مؤذنوں نے نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔

اذان دیننے اور سحری و افطار کا وقت لوگوں کو بتانے کے لیے مساجد کی چھتوں سے امام، مؤذن یا دیگر کسی ذمہ دار شخص کیا جانب سے اعلان کیا جارہا ہے۔

سحر کے وقت روزہ رکھنے والے اس اعلان سے بیدار ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ کئی ذمہ دار مسلم علاقوں میں جا کر ڈھول یا دیگر چیزوں کے ذریعے مسلمانوں کو سحری کے لیے بیدار کر رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xXCF0rQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں