امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 6 جنوری، 2025

امریکا کی 25 ریاستوں میں شدید برفباری کا الرٹ جاری

امریکا کی مشرقی ریاستیں ان دنوں طاقت ور موسم سرما کے طوفان کی زد میں ہیں، حکام نے آدھی ریاستوں میں شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنساس سے میری لینڈ، ڈیلاویئر اور ورجینیا تک 25 ریاستوں میں شدید برفباری سے 6 کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی ریاست کنساس کی ہائی وے پر ایک روز میں 50 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، جن میں 20 افراد زخمی ہوچکے جبکہ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ میں بھی شدید برفباری اور بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان کا الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 30 سینٹی میٹر تک برفباری متوقع ہے جبکہ دیہی علاقوں کی بجلی منقطع ہونے کا بھی امکان ہے۔

چیشائر اور سومر سیٹ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا ہے، برفانی صورتحال کے باعث لنکن شائر میں حادثے میں 7ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔

میٹ آفس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈرائیورز سفر سے پہلے مکمل تیاری رکھیں، فاصلے کا خیال اوربرف سے بچاؤ کاسامان ساتھ رکھیں۔

برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کی پیشگوئی

میٹ آفس کے مطابق برفانی بارش جم کر سطح پر خطرناک برف کی تہہ بنا سکتی ہے، جنوبی انگلینڈکی کونسلز نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کرلیے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/wcWEJKX

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں