آتشزدگی کے دوران کامیاب ہارٹ سرجری، روسی ڈاکٹروں نے مثال قائم کردی - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 اپریل، 2021

آتشزدگی کے دوران کامیاب ہارٹ سرجری، روسی ڈاکٹروں نے مثال قائم کردی

ماسکو : روسی ڈاکٹروں نے جلتے ہوئے اسپتال میں مریض کی ہارٹ سرجری مکمل کرکے انسانیت و پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں واقع عارضہ قلب کے ایک اسپتال میں دوران آپریشن آتشزدگی کا خوفناک حادثہ رونما ہوا، ڈاکٹروں نے خوفناک آتشزدگی کے دوران مریض کے دل کا آپریشن کیا۔

ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مریض کا کامیاب آپریشن کیا اور اس کی جان بچالی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریض کو آپریشن کے بعد کلینیکل اسپتال منتقل کیا۔

روسی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے مزید کہا کہ فائر فائٹنگ بریگیڈوں نے آپریشن تھیٹر میں بھرنے والے دھوئیں کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور ساتھ ہی خطرناک آگ کو مزید بڑھنے سے بچایا۔

The post آتشزدگی کے دوران کامیاب ہارٹ سرجری، روسی ڈاکٹروں نے مثال قائم کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dzX88H

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں