بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کیلئے اہم اقدام - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 اپریل، 2021

بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کیلئے اہم اقدام

کوئٹہ: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے لیے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرایع کے مطابق بلوچستان میں واک ان ویکسی نیشن کے لیے قواعد میں تبدیلی کی منظوری دی گئی جس کے تحت واک ان ویکسی نیشن کے لیے مقررہ عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ ہوا ہے، فیصلہ بلوچستان میں ویکسی نیشن شرح بڑھانے اور مفاد عامہ کے لیے کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا کہ بلوچستان میں60سال سے زائد عمر افراد واک ان ویکسی نیشن کرا سکیں گے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں واک ان ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد65 سال ہی رہے گی۔

ویکسین سے متعلق ذرایع نے یہ بھی کہا کہ رجسٹرڈ شہری سینٹر جاکر بغیر کوڈ کے موقع پر ویکسی نیشن کرا سکیں گے، سینٹر کا عملہ واک ان ویکسی نیشن کے اہل افراد کو موقع پر کوڈ دے گا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں30ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

The post بلوچستان میں کورونا ویکسی نیشن کے منتظر افراد کیلئے اہم اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PVf19Q

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں