کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق کیا فیصلہ ہونے جارہا ہے؟ - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 اپریل، 2021

کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق کیا فیصلہ ہونے جارہا ہے؟

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتعلیم نے ٹوئٹ کیا کہ منگل کو صحت اور تعلیم کے وزرا این سی اوسی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے سمیت امتحانات سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ این سی اوسی میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ متفقہ ہوگا۔

حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے اور بورڈ امتحانات کے حوالے سے بڑا اعلان

یاد رہے کہ کورونا کے پیش نظر 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ہونے والے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

The post کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں سے متعلق کیا فیصلہ ہونے جارہا ہے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wpHB3Y

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں